اوروں سے دل لگانے کی عادت نہیں مجھے
اوروں سے دل لگانے کی عادت نہیں مجھے
تیرے سوا کسی سے محبت نہیں مجھے
آئے نظر نہ جس میں ترا عکس خوش جمال
اس آئنے کی کوئی ضرورت نہیں مجھے
جس دن سے تیرے ہجر کا پایا ہے میں نے غم
بزم طرب میں رہنے کی چاہت نہیں مجھے
ذکر شب فراق سے آتا ہے مجھ کو خوف
ورنہ کسی بھی چیز سے وحشت نہیں مجھے
میں تجھ کو سوچنے میں ہوں مشغول اس طرح
خود اپنا سوچنے کی بھی فرصت نہیں مجھے
آنکھوں کو تیرے چہرے کا دیدار ہو نصیب
اب اور زیست میں کوئی حسرت نہیں مجھے
جو بات دل میں ہے وہ بیاں کس طرح کروں
محکمؔ کہ لب کشائی کی جرأت نہیں مجھے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.