عیاں نہیں ہے قبیلے والوں پہ حال میرا
عیاں نہیں ہے قبیلے والوں پہ حال میرا
ابھی کسی پر کھلا نہیں ہے کمال میرا
چلو کہ آج اپنی اپنی دنیا کو بانٹتے ہیں
عروج تم اپنے پاس رکھنا زوال میرا
بھرے جزیرے پہ ڈھونڈھتا پھر رہا ہوں اس کو
یہیں کہیں کھو گیا تھا مجھ سے وہ لعل میرا
میں اپنی مرضی سے جتنے دن تک قیام کر لوں
ہے اہل صحرا سے رابطہ یوں بحال میرا
کئی زمانوں کی گرد سے اٹ چکا ہے جامیؔ
یہ دھندلا آئنہ خدارا اجال میرا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.