عذابوں کی رت نے کیا ایسے تنہا
نہ آنکھوں میں سپنے نہ دل میں تمنا
تری کمسنی کے یہ موسم عجب ہیں
کبھی تو ہے درگا کبھی تو ہے سیتا
مسیحا صفت اس کی آنکھیں ہیں لیکن
مرے زخم دل سے اسے واسطہ کیا
جوانی رگوں میں اذاں دے رہی ہے
مگر سوچ کہتی ہے رک جا خدارا
بتا ضبط کا امتحاں اور کب تک
میں کوئی پیمبر نہ کوئی فرشتہ
دھنک چاند بدلی کلی پھول تتلی
غزل میں ہیں روشن کبھی تو بھی آ جا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.