ازل سے تو ابد تک ہے گزارے کا سہارا دکھ
ازل سے تو ابد تک ہے گزارے کا سہارا دکھ
خدا نے ساتھ آدم کے اتارا ہے یہ سارا دکھ
اسی ڈر سے کسی غم کا منایا ہی نہیں ماتم
زمانہ یہ نہ سمجھے کہ ابھی تک ہے تمہارا دکھ
جہاں پر عزت نفسی سے بڑھ کر کچھ نہیں ہوتا
وہاں سمجھے کوئی کیسے تمہارا دکھ ہمارا دکھ
ابھی آغاز الفت ہے ابھی ممکن پلٹنا ہے
وگرنہ تم بھی چیخو گے ہمارا دکھ ہمارا دکھ
محبت کے سفینے تو غموں سے پار ہوتے ہیں
وہی اس پار اترے گا ہے جس کا بس کنارہ دکھ
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.