عزم سفر ہمارا کبھی رائیگاں نہ ہو
عزم سفر ہمارا کبھی رائیگاں نہ ہو
ہم جس کو ڈھونڈتے ہیں جہاں وہ وہاں نہ ہو
شرما کے سن رہے تھے وہ قصہ وصال کا
دل چاہتا تھا ختم کبھی داستاں نہ ہو
ہر درد و غم کے بعد بھی خوش باش میں رہوں
لب پر خدا کرے کبھی آہ و فغاں نہ ہو
میں نے بجھا دیا تھا چراغوں کو اس لیے
یہ ہے شب وصال کوئی درمیاں نہ ہو
ایسا بھی عشق میں کہیں ہوتا ہے اے اثرؔ
وہ چاہتا ہے آگ لگے اور دھواں نہ ہو
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.