بہ فیض عشق اب یہ عالم دل ہوتا جاتا ہے
بہ فیض عشق اب یہ عالم دل ہوتا جاتا ہے
جہان آرزو اک حرف باطل ہوتا جاتا ہے
اثر انداز شاید جذبۂ دل ہوتا جاتا ہے
جفاؤں پر پشیماں خود ہی قاتل ہوتا جاتا ہے
نمود سجدہ رسم بندگی لازم نہیں کوئی
عقیدت دل سے ہو تو قرب حاصل ہوتا جاتا ہے
تلاطم ہی تلاطم ہے سفینے کے مقدر میں
مری کشتی سے ہر دم دور ساحل ہوتا جاتا ہے
ہوا جاتا ہے رشک انجمن تنہائی کا عالم
مری شام و سحر میں کون شامل ہوتا جاتا ہے
تدبر ہو اگر نغمیؔ یقین و عزم و ہمت ہو
نشان ہر قدم خود نقش منزل ہوتا جاتا ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.