بہ شکل شبنم ٹپک کے ہر گل پہ حسن گل کا نکھار ہو جا
بہ شکل شبنم ٹپک کے ہر گل پہ حسن گل کا نکھار ہو جا
سید مظفر عالم ضیا عظیم آبادی
MORE BYسید مظفر عالم ضیا عظیم آبادی
بہ شکل شبنم ٹپک کے ہر گل پہ حسن گل کا نکھار ہو جا
گل محبت کی جستجو میں کلی کلی پر نثار ہو جا
صبا کی صورت چمن پہ چھا جا نوید صبح بہار ہو جا
چمن میں ہر شاخ گل کی زینت ہر اک کلی کا سنگار ہو جا
گلوں کے نرم و لطیف ہونٹوں پہ مسکراہٹ کے رنگ بھر دے
بہا کے خون جگر کو اپنے چمن میں تو لالہ زار ہو جا
نہ بن سکا گر نوید عشرت تو کچھ تو حاصل ہو زندگی کا
فسردہ ہونٹوں کی تھرتھراہٹ دکھی دلوں کی پکار ہو جا
ضیاؔ جوانی ہے چار دن کی بتا دے اوس کو بھی مے کشی میں
یہ زہد و تقویٰ کا ڈھونگ کیسا لے جام لے بادہ خوار ہو جا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.