بہ صورت سزا دئے گئے ہیں ہم
ہمیں کو بے بہا دئے گئے ہیں ہم
نوید ہو اے حاکما نوید ہو
ثبوت تھے مٹا دئے گئے ہیں ہم
ہماری خاک پوٹلی میں بند تھی
بہاؤ میں بہا دئے گئے ہیں ہم
وہ حسن کو جو آگ کی لپیٹ تھا
بہ صورت ہوا دئے گئے ہیں ہم
زیاں پسند شہر کے چراغ تھے
سو دن میں ہی جلا دئے گئے ہیں ہم
تمہیں قبول ہو تمہارا تخلیہ
خیال سے اٹھا دیے گئے ہیں ہم
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.