Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

با ادب تیری محفل میں آتے رہے ساری رسمیں وفا کی نبھاتے رہے

سرفراز سید

با ادب تیری محفل میں آتے رہے ساری رسمیں وفا کی نبھاتے رہے

سرفراز سید

MORE BYسرفراز سید

    با ادب تیری محفل میں آتے رہے ساری رسمیں وفا کی نبھاتے رہے

    سرخ پھولوں سے مقتل سجاتے رہے یوں ہی لٹتے رہے جاں لٹاتے رہے

    اپنے ہاتھوں میں اپنی صلیبیں لیے جتنی مہلت ملی تیری خاطر جیے

    ہم تو جاناں سر دار بھی لب سیئے تجھ کو دیکھا کئے مسکراتے رہے

    بزم گاہوں میں جتنے تماشائی تھے سب کے سب تیری آنکھوں کے شیدائی تھے

    ہم تو نادان تھے ہم تو سودائی تھے رزم گاہوں میں آنکھیں بچھاتے رہے

    سب حوالے صداقت کے بے کار تھے ہم کہ منصور تھے ہم گنہ گار تھے

    جب بھی آنکھیں کھلیں ہم سر دار تھے زندگی بھر یوں ہی جگمگاتے رہے

    دار کی پہلی سیڑھی پہ رکھ کر قدم معتبر ہو گئے ایک لمحہ میں ہم

    ہم نبھاتے رہے وحشتوں کا بھرم زخم چنتے رہے گیت گاتے رہے

    کشت جاں میں جو بوئے تھے آنسو کبھی بے پنہ تازگی ان کی فصلوں میں تھی

    ہم پکارا کیے زندگی زندگی چشم نم میں دئے جھلملاتے رہے

    وہ جو ہر اک زمانے میں معتوب تھا وہ جو ہر اک زمانے میں مصلوب تھا

    اس مسافر کا رقص جنوں خوب تھا دیر تک لوگ قصے سناتے رہے

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

    Get Tickets
    بولیے