بعد مدت کے مجھ سے ملا آئنہ
بعد مدت کے مجھ سے ملا آئنہ
دیکھ کر مجھ کو حیراں ہوا آئنہ
اس نے مجھ سے تعلق کیا منقطع
جس کسی کو بھی میں نے دیا آئنہ
جا بہ جا عکس میرا تھا بکھرا ہوا
ہاتھ سے جب مرے گر گیا آئنہ
اس کو بننے سنورنے سے فرصت نہیں
ہاتھ اس کے ہے جب سے لگا آئنہ
روز دیکھوں میں چہرہ خراشوں بھرا
روز دینے لگا ہے سزا آئنہ
ہر کوئی مجھ سے نظریں چرانے لگا
جب سے افضلؔ میں جگ میں بنا آئنہ
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.