بادۂ عشق کا ہے جام غزل
بادۂ عشق کا ہے جام غزل
حسن کا دوسرا ہے نام غزل
دل کی آواز کا ہے نام غزل
ہے محبت بھرا پیام غزل
اہل دل کے لبوں پہ رہتی ہے
تجھ کو حاصل ہے وہ مقام غزل
درد والے بڑے خلوص کے ساتھ
گنگناتے ہیں صبح شام غزل
کتنی مقبولیت ہوئی حاصل
ہو گئی ہے قبول عام غزل
جہاں لوگوں کے بدلے رجحانات
تو نے بدلا وہیں نظام غزل
دل کی دل ہی میں رہ گئی اکملؔ
کیا سناؤں میں ناتمام غزل
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.