بادلوں سے ٹوٹ برسے آج پانی دیر تک
بادلوں سے ٹوٹ برسے آج پانی دیر تک
اے خدا اس شب رہے یہ رت سہانی دیر تک
جگنوؤں کی روشنی سے جھلملائیں راستے
چاندنی سے ہم کریں یہ بے ایمانی دیر تک
رات کی رنگین سڑکیں بھیگے بھیگے یہ شجر
کار کے شیشوں سے جھانکے زندگانی دیر تک
ٹوٹتے بجلی کے ٹکڑے چاند تارے روٹھتے
آسماں سے دور رنگ آسمانی دیر تک
مسکرا کر موند لیں آنکھیں حناؔ یہ کیا ہوا
یاد آئی کیا تجھے پھر وہ کہانی دیر تک
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.