باعث ہجر یہ باتوں میں روانی آئی
باعث ہجر یہ باتوں میں روانی آئی
ڈھل گئی عمر تو غزلوں پہ جوانی آئی
پھر ابھرنے لگے بھولی ہوئی یادوں کے نقوش
عشق کے دور کی اک یاد پرانی آئی
ہم سے مجبور پہ کیوں طنز کیا کرتے ہو
غم کی روداد ہمیں تو نہ سنانی آئی
شعر کہنے کا سلیقہ تو نہیں آتا تھا
کفش استاد کی خدمت سے روانی آئی
محفل شعر و سخن میں چلو ماہرؔ صاحب
ایسا لگتا ہے کہ پھر رات سہانی آئی
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.