بام طلعت کی فنا فام بہارو جاؤ
بام طلعت کی فنا فام بہارو جاؤ
رنگ حرماں کو جبینوں پہ سہارو جاؤ
ہمیں اذعان حوادث میں لپٹتا چھوڑو
خاطر صحن تلطف کو پکارو جاؤ
گرمیٔ رنگ کی ہر لہر مبارک ہو ہمیں
چشم بے دید کا احسان اتارو جاؤ
شعلۂ ذات لپک بھول کے سو جائے گا
تم بھی اے حرمت ہنگام کے مارو جاؤ
جوئے آوارہ کو جز عکس گزاری کیا ہے
عبث انداز نہ بہہ جاؤ ستارو جاؤ
ساعت حال رہے صورت تسبیح بکف
دست اوقات کو بس سر سے گزارو جاؤ
زندہ رہنے کی بناوٹ میں کوئی فتح نہیں
نفس آمادہ کیے جان سے ہارو جاؤ
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.