بام پر آج نہ مہتاب درخشاں نکلا
بام پر آج نہ مہتاب درخشاں نکلا
ہم رہے دید سے محروم کب ارماں نکلا
بزم میں صرف نہ تھے اہل نظر ہی ششدر
دیکھ کر ان کو تو آئینہ بھی حیراں نکلا
خشک و خاموش نظر آتا تھا پہلے جو ہمیں
جب کھلا ہم سے تو وہ رشک بہاراں نکلا
کس کو ہم دیکھتے ملبوس طرح داری میں
ہر کوئی حرص کے حمام میں عریاں نکلا
عشق کو میرے فضیلت ہوئی حاصل ابرارؔ
حسن جانانہ مرے شوق کا عنواں نکلا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.