باقی تن میں جان نہیں ہے
لیکن ہم کو دھیان نہیں ہے
کھونے کا امکان نہیں ہے
اتنا بڑا زندان نہیں ہے
سننے والا کوئی نہ ہو تو
چپ رہنا آسان نہیں ہے
کیسے نگر میں لے آئے ہو
کوئی گلی ویران نہیں ہے
دل اب تھوڑا سدھر گیا ہے
دکھی تو ہے حیران نہیں ہے
موت نظر آئی تو پایا
یہ چہرہ انجان نہیں ہے
میری جان بچانے والے
جبر ہے یہ احسان نہیں ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.