بارک اللہ میں ترے حسن کی کیا بات کہوں
بارک اللہ میں ترے حسن کی کیا بات کہوں
سج کہوں دھج کہوں چھب تختی کہوں گات کہوں
رخ و زلف اس کے شب تار میں دیکھے باہم
ہوں اچنبھے میں اسے دن کہوں یا رات کہوں
کی قیامت ترے قامت نے تو گلشن اوپر
پنکھڑی ایک طرف پھول کہوں پات کہوں
طاق ابرو کے نظارے کے تھے خواہاں سو ملا
اور کیا حاجت اب اے قبلۂ حاجات کہوں
دیکھنے کو ابھی دل تڑپا کہ تم آ پہنچے
کشش دل کہ تمہاری یہ کرامات کہوں
عین ہجراں میں بہار گل و باراں آئی
گریہ عاشق کا کہوں یا اسے برسات کہوں
اظفریؔ نے ہیں ترے عشق میں جھیلے پیارے
کیا کیا آفات بلیات کہ صدمات کہوں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.