بارہا دیتی رہی ہم کو دہائی محفل
بارہا دیتی رہی ہم کو دہائی محفل
وہ نہیں تھے تو ہمیں راس نہ آئی محفل
روشنی حسن سخن کچھ نہیں بھایا دل کو
صرف یادوں کے چراغوں سے سجائی محفل
تھا یقیں خود پے بھروسہ تھا ہنر پے اپنے
چاہ شہرت کی تھی جو کھینچ کے لائی محفل
تذکرہ ہوتا رہا وقت گزاریں کیسے
رات جب بیت گئی ہوش میں آئی محفل
رونقیں اس کے لیے جس نے خوشی ہو پائی
ڈوب کر کرب میں کس نے بھلا پائی محفل
سب کے چہروں پے خموشی کا تھا عالم طاری
نظم سنتے ہی بڑے وجد میں آئی محفل
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.