بات اب وہ رہی نہیں شاید
بات اب وہ رہی نہیں شاید
اب تو ہم دوست بھی نہیں شاید
عشق کے نام سے لرزتا ہوں
اب دوبارہ کبھی نہیں شاید
آج پھر دل کو یوں تسلی دی
اس کو فرصت ملی نہیں شاید
اک وہی بات یاد ہے اب تک
وہ جو اس نے کہی نہیں شاید
آج پھر کوئی ہاتھ چھوٹ گیا
ساتھ قسمت میں ہی نہیں شاید
اب بھی اس کی کمی تو ہے بے شک
ہاں مگر بیکلی نہیں شاید
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.