بات ہم جب بھی صاف کرتے ہیں
بات ہم جب بھی صاف کرتے ہیں
لوگ کیوں اختلاف کرتے ہیں
قابل احترام ہیں وہ لوگ
دشمنوں کو معاف کرتے ہیں
بولتے جب ہیں پھول سے لہجے
پتھروں میں شگاف کرتے ہیں
رشک آتا ہے ایسے چہروں پر
جن کا شیشے طواف کرتے ہیں
حوصلہ خوب ہے چراغوں کو
جنگ ہوا کے خلاف کرتے ہیں
میں نے بخشی ہے زندگی فن کو
اہل فن اعتراف کرتے ہیں
دل ہے دانشؔ فقیر کا حجرہ
غم یہاں اعتکاف کرتے ہیں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.