Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

بات جو پرانی ہے اس کو بھول جاتے ہیں

ارشد رسول بدایونی

بات جو پرانی ہے اس کو بھول جاتے ہیں

ارشد رسول بدایونی

MORE BYارشد رسول بدایونی

    بات جو پرانی ہے اس کو بھول جاتے ہیں

    زندگی کو اب مل کر زندگی بناتے ہیں

    بارشوں کے موسم میں بارشیں نہیں دیکھیں

    موم کے بدن والے دھوپ سے نہاتے ہیں

    پھول بدلیاں بارش اور چاندنی شبنم

    یہ سبھی تڑپتے ہیں سب تمہیں بلاتے ہیں

    تم نئے لباسوں میں خوب ہی چمکتے ہو

    ہم تو کہکشاں بن کر دل میں جگمگاتے ہیں

    اب نہیں کوئی رشتہ آج مدتیں گزریں

    نام سے تمہارے پھر لوگ کیوں چڑھاتے ہیں

    روح کا یہ میلا پن دور کر لیا ہوتا

    آپ گنگا جل سے تو خوب ہی نہاتے ہیں

    کھل رہی یہاں بے حد پیار کی کمی ارشدؔ

    گاؤں کے وہ چوبارے آج بھی بلاتے ہیں

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے