بات جو تم کو سکھائی ہے پرانی کہنا
بات جو تم کو سکھائی ہے پرانی کہنا
لوگ کچھ بھی کہیں تم آگ کو پانی کہنا
نوجواں بوجھ جو غیروں کو اٹھائے ہنس کر
دوستو اس کی جوانی کو جوانی کہنا
میں مصور تو نہیں ہوں کہ کمال آ جائے
اپنی تصویر کو تصویر سہانی کہنا
کس طرح تم نے کیا راہ محبت کا سفر
لوٹ آؤ تو ہمیں اپنی کہانی کہنا
چوٹ محبوب کے ہاتھوں لگے کوئی جوہرؔ
تم اسے پیار کی انمول نشانی کہنا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.