بات کرنے کی نہیں شعر سنانے کا نہیں
بات کرنے کی نہیں شعر سنانے کا نہیں
راز ایسا ہے کہ دنیا کو بتانے کا نہیں
اب تو چاہے تو مجھے چھوڑ کے جا سکتا ہے
میں ترے اور کسی کام تو آنے کا نہیں
میں کبھی ہاتھ میں تعبیر لیے پھرتا تھا
اب مرے پاس کوئی خواب دکھانے کا نہیں
تم سے بھرپور محبت ہے وگرنہ مرے دوست
رنج تم نے جو دیا ہے وہ بھلانے کا نہیں
زندگی دھوپ کی مانند کٹے گی راشدؔ
تو وہ سایہ جو مرے ہاتھ میں آنے کا نہیں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.