بات کرتی ہے اعتماد کے ساتھ (ردیف .. ن)
بات کرتی ہے اعتماد کے ساتھ
جیسے مدت سے جانتی ہے میاں
عشق بھی ایک سانحہ ہے عجب
وہ گلے مل کے رو رہی ہے میاں
اس بدن کی صفات کیا کہیے
آگ بھی وہ ہے پھول بھی ہے میاں
اس کو مشکل دکھائی دیتا ہوں
جب کبھی مجھ کو سوچتی ہے میاں
جیت لی اس نے اک معاش کی جنگ
اب وہ آگے نکل گئی ہے میاں
اب تو ڈالر ہی دور حاضر میں
اک غزل نظم مثنوی ہے میاں
آؤ تم کو ملائیں عاطرؔ سے
جس کے شعروں میں تازگی ہے میاں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.