بات میں بات پیدا کر دینا
بات میں بات پیدا کر دینا
اے خدا مجھ کو یہ ہنر دینا
ایک میرا نہیں زمانے میں
کاسۂ رزق سب کا بھر دینا
ہر طرف تو ہی تو نظر آئے
اے خدا مجھ کو وہ نظر دینا
دشمنوں کے دلوں کو موم کریں
میری باتوں میں وہ اثر دینا
جو ہیں مجبور ان کو اے مولا
صاحب اقتدار کر دینا
حوصلہ عزم اور صبر و رضا
دامن زندگی میں بھر دینا
یہ دعا ہے کہ اے خدائے رحیم
پرکشش میری ذات کر دینا
دل کرے گا غموں سے سمجھوتہ
مجھ کو مقصودؔ یہ خبر دینا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.