بات سیدھی بھی ہو تکرار بنا لیتا ہوں
بات سیدھی بھی ہو تکرار بنا لیتا ہوں
میں محبت کو بھی اسرار بنا لیتا ہوں
پہلے پہلے تو میں اپنا تھا مگر اب خود کو
جیسی محفل ہو اداکار بنا لیتا ہوں
گھیر رکھا ہے کئی دن سے حسیں یادوں نے
ایک تصویر کئی بار بنا لیتا ہوں
دور تک کوئی مرے ساتھ نہیں چل سکتا
سو بچھڑنا بھی طرح دار بنا لیتا ہوں
میں ہواؤں پہ قناعت نہیں کرنے والا
میں تو ہاتھوں کو بھی پتوار بنا لیتا ہوں
کچھ تعلق ہے خد و خال کی صورت صابرؔ
کچھ تعلق کہ میں بے کار بنا لیتا ہوں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.