باتیں ہیں بہت کہنی یہ آغاز غزل ہے
باتیں ہیں بہت کہنی یہ آغاز غزل ہے
مصرعہ ہو بہت اچھا یہ اعجاز غزل ہے
کہتا ہوں میں اشعار محبت کے بہت سے
اپنا تو یہی ایک ہی انداز غزل ہے
دو سطر میں باتوں کو بڑے پیار سے کہنا
شاعر کے لیے اتنا ہی اعزاز غزل ہے
یہ عشق کا قصہ ہے بیاں کرتا ہوں اس میں
جانم تری چاہت مری ہم راز غزل ہے
آئی بڑی جدت ہے سخن میں مرے یارو
دیکھو یہی جدت ہے جو پرواز غزل ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.