باتوں میں درد ہے لب و لہجہ اداس ہے
باتوں میں درد ہے لب و لہجہ اداس ہے
کوئی تو بات ہے ترا چہرہ اداس ہے
کہتا تھا وہ کہ مجھ سے بچھڑ کر رہے گا خوش
جب جب بھی اس کو دوستو دیکھا اداس ہے
اس سے بچھڑ کے دل کہیں لگتا نہیں مرا
لگتا ہے جیسے ساری ہی دنیا اداس ہے
تنہا چلوں گا جانب منزل میں کس طرح
ساتھی ترے بغیر تو رستہ اداس ہے
تم کیا گئے کہ رونق گلشن چلی گئی
ہر ایک گلستاں کا پرندہ اداس ہے
حسانؔ اس بلا میں تو دنیا ہے مبتلا
تو ہی نہیں جو عشق میں تنہا اداس ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.