بازو ہیں تیرے حلقۂ رد بلا مجھے
اے شخص ایک بار گلے سے لگا مجھے
تیرے بغیر جینے کی عادت نہیں ہوئی
لیکن یہ تجربہ بڑا مہنگا پڑا مجھے
میرے بدن سے جس کی مہک جا نہیں رہی
وہ شخص بھی سمجھنے لگا دوسرا مجھے
اس کے بقول اس کو کوئی ہوش ہی نہ تھا
ورنہ وہ مجھ سے مل کے بہت چومتا مجھے
پیہم اذیتیں ہیں یہ سانسیں ترے بغیر
لگنے لگی ہے زندگی اک بد دعا مجھے
تو کہہ رہا ہے صبر کروں اس جدائی پر
سچ مچ اگر جدائی پہ صبر آ گیا مجھے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.