بچا کر کچھ نہ کچھ ایمان رکھنا
جلے ہاتھوں میں بھی گلدان رکھنا
کفن کا قرض بھی لینا پڑے گا
مہاجن سے ابھی پہچان رکھنا
میں اک اک شعر کو تعویذ کر لوں
مرے چاروں طرف لوبان رکھنا
کئی دیوان غائب ہو چکے ہیں
نہ اردو گھر میں تم دربان رکھنا
سلیماں زاد اوندھے سر پڑے ہیں
ہواؤں کا نہ اطمینان رکھنا
ثواب جاں کی نا ممکن حدوں میں
گناہوں کا بھی کچھ امکان رکھنا
کہیں ایسا نہ ہوں سب ڈوب جائیں
ریاضؔ اندازۂ طوفان رکھنا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.