بد بخت بد نصیب برے لوگ ہیں یہاں
سچ بات ہے ادیب برے لوگ ہیں یہاں
وہ مجھ سے کوسوں دور ہے میں اس سے دور ہوں
یعنی مرے قریب برے لوگ ہیں یہاں
آتی نہیں سمجھ مجھے ان کی کسی طرح
اب کیا کہوں عجیب برے لوگ ہیں یہاں
کرتے نہیں ہیں زخم کا مرہم بہ زعم خود
صاحب سبھی طبیب برے لوگ ہیں یہاں
میں بھی انہیں میں ایک ہوں اصغرؔ جہان میں
کہتا ہے وہ غریب برے لوگ ہیں یہاں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.