بد حواسی بد گمانی بے نیازی آپ کی
بد حواسی بد گمانی بے نیازی آپ کی
مشکلوں میں ڈال دے گی زندگانی آپ کی
دیکھ کر حیرت ہے سب کو جھوٹ کے دربار میں
آج بھی قائم ہے کیسے حق بیانی آپ کی
شارٹ کٹ کے راستے منزل کو پانا چاہتے
ہر کسی کو دکھ رہی ہے بے قراری آپ کی
عشق کے دریا میں مت اتریں کہا مانیں میرا
رہنے دیں اب ہو گئی کشتی پرانی آپ کی
گفتگو میں تھوڑی سی شالینتا برتا کریں
لے نہ ڈوبے آپ کو یہ بد مزاجی آپ کی
دنیا میں اگیاتؔ سے جو اہل فن ہوتے نہیں
سوچیے پھر کون کرتا غم گساری آپ کی
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.