بدن چھپانے کو کچھ میرے پاس تھا ہی نہیں
بدن چھپانے کو کچھ میرے پاس تھا ہی نہیں
جو زیب تن تھا وہ میرا لباس تھا ہی نہیں
میں جس کے ہجر کو دل سے لگا کے بیٹھا رہا
وہ مجھ کو چھوڑ کے بالکل اداس تھا ہی نہیں
مجھے تو پیاسا ترے میکدے سے لوٹنا تھا
کہ میرے ہاتھ میں کوئی گلاس تھا ہی نہیں
اسی کی خوشبو کی آہٹ چہار جانب تھی
جو میرے پاس تھا اور آس پاس تھا ہی نہیں
تمام عمر تضادات کا شکار رہے
جو تجھ کو راس تھا وہ مجھ کو راس تھا ہی نہیں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.