بدن کمان نظر تیر کرنے والا ہے
بدن کمان نظر تیر کرنے والا ہے
وہ میرے خواب کو تعبیر کرنے والا ہے
سنا ہے زعم ہے اس کو کمال حسن سے وہ
تصورات کو زنجیر کرنے والا ہے
وہ ایک شخص میں جس سے کبھی ملا ہی نہیں
مری جہان میں تشہیر کرنے والا ہے
سحر کا پھر سے گماں ہے ملا کے مجھ سے نظر
مجھے پھر آج وہ تسخیر کرنے والا ہے
مناؤ جشن کرو جا کے دشمنوں کو خبر
وہ مجھ کو حاصل تقدیر کرنے والا ہے
جدا نہ ہوں گے جو اس بار ہم بہم ہوں گے
نئی کچھ ایسی وہ تدبیر کرنے والا ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.