Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

بڑے سلیقے سے ملتے ہیں اعتبار کے دکھ

سلطان شافی

بڑے سلیقے سے ملتے ہیں اعتبار کے دکھ

سلطان شافی

MORE BYسلطان شافی

    بڑے سلیقے سے ملتے ہیں اعتبار کے دکھ

    مرے نصیب میں لکھے گئے ہیں یار کے دکھ

    تمہیں گھڑی کی ضرورت نہیں پڑی اب تک

    تو کیسے جان سکو گے تم انتظار کے دکھ

    وہ شخص جس کو میسر نہیں ہے دوسرا شخص

    اسی کو سب سے زیادہ ہے غم گسار کے دکھ

    مجھے کسی سے گلہ ہے نہ کوئی رنجش ہے

    مگر وہ لوگ جو رکھتے ہیں اختیار کے دکھ

    جو لوگ رات کو سو جاتے ہیں سکون کے ساتھ

    وہ لوگ کیا ہی سمجھتے ہیں بے قرار کے دکھ

    بس ایک بار اٹھا لے کوئی قدم شافیؔ

    پھر اس کے بعد نہیں ہوں گے بار بار کے دکھ

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے