بڑھ اے ذوق جنوں اب کس کا ڈر ہے
بڑھ اے ذوق جنوں اب کس کا ڈر ہے
سید انیس الدین احمد رضوی امروہوی
MORE BYسید انیس الدین احمد رضوی امروہوی
بڑھ اے ذوق جنوں اب کس کا ڈر ہے
ادھر یہ سر ادھر وہ سنگ در ہے
مرے دل کو تو وہ لے ہی چکے ہیں
مگر ایمان پر بھی اب نظر ہے
لکھا ہے سرمہ کی تحریر میں یہ
کہ یہ غارت گر قلب و نظر ہے
نگاہیں چار سو حیران کیوں ہیں
خدایا وہ مرا دلبر کدھر ہے
انیسؔ زار پر کیا کیا نہ گزری
کہو تم کو بھی کچھ اس کی خبر ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.