بڑھ نہ جائے غبار دل یعنی
بڑھ نہ جائے غبار دل یعنی
تو کسی طرح سے بھی مل یعنی
اپنی آنکھوں پہ اپنے خواب کا بوجھ
اپنے سینے پہ اپنی سل یعنی
تو بھی دنیا کی ہمرہی میں رہا
تو بھی ہوتا رہا خجل یعنی
اپنے اپنے مقام پر روشن
اک ستارہ ہے ایک تل یعنی
کیا کہوں دل سے یاد کر نہ اسے
کیا کہوں پھول سے نہ کھل یعنی
کس کو چھوڑے گا ناوک تقدیر
کون رہتا ہے مستقل یعنی
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.