بڑھاتا ہی گیا رفتار کوئی
بڑھاتا ہی گیا رفتار کوئی
مگر آگے رہا ہر بار کوئی
کہانی کیوں تمہیں اپنی لگی تھی
اگر تم سا نہ تھا کردار کوئی
کبیرہ کی طرح لے کر لکاٹھی
کبھی آتا سر بازار کوئی
نہ جانے کیوں مرے خوابوں میں اکثر
اچانک گرتی ہے دیوار کوئی
وہ اپنے آپ سے ایسے ملا تھا
ملا ہو جیسے پہلی بار کوئی
اکیلے جنگ تھی دنیا سے میری
مجھے کرتا رہا تیار کوئی
شفا خانہ ہوئی جاتی ہے دنیا
جہاں دیکھو وہیں بیمار کوئی
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.