بڑھے گا دن نہ چلے گی ہوا ہمارے بعد
بڑھے گا دن نہ چلے گی ہوا ہمارے بعد
سمیٹ لے گا یہ دنیا خدا ہمارے بعد
ہمارا صدقہ اتارو اے برچھیو بھالو
کہ کون رکھے گا ذوق قضا ہمارے بعد
ہمیں ہیں سنگ حفاظت بقائے شیشہ گری
کہ ٹوٹ جائے گا ہر آئنہ ہمارے بعد
ہم ایسے جائیں گے لے کر بلائیں دنیا کی
کہیں نہ ہوگا کوئی حادثہ ہمارے بعد
دیوں کو جاؤ خبردار کر کے آ جاؤ
کہ سرکشی پہ تلے گی ہوا ہمارے بعد
مسافران مصیبت یہ کہتے جاتے ہیں
لٹے نہ ایسے کوئی قافلہ ہمارے بعد
جہاں پہ بچھڑے تھے ہم تم وہ ہو گیا دلدل
کہ اتنا رویا وہ اک راستہ ہمارے بعد
ہمیں بھی کوئی خموشی نہیں پکارے گی
تمہیں بھی کوئی نہ دے گا صدا ہمارے بعد
مقام پہلو ترا مسندوں سے اعلیٰ ہے
کسی کو دینا نہ یہ مرتبہ ہمارے بعد
کہ جاتے جاتے ہمیں اتنا تو بتا جاؤ
کہ اگلی کیا ہے تمہاری دعا ہمارے بعد
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.