بڑی گداز پشیمانیوں پہ زندہ رہے
ہم اپنے خواب کی ویرانیوں پہ زندہ رہے
انہیں لگا تھا کہ یہ لوگ مارے جائیں گے
سنہرے لوگ ہرے پانیوں پہ زندہ رہے
سکون بانٹنے والے نے میرے حق میں کہا
اسے کہو کہ پریشانیوں پہ زندہ رہے
تم اس کے ہونٹ پیالے کے ذائقے پے مرے
ہم اس کی آنکھ کی حیرانیوں پہ زندہ رہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.