بڑی مشکل ہیں راہیں سن محبت کی زمانہ میں
بڑی مشکل ہیں راہیں سن محبت کی زمانہ میں
کہ پل پل مرنا پڑتا ہے اسے دل سے نبھانے میں
محبت سے ملے زخموں کو میں گوہر سمجھتا ہوں
اضافہ ہی اضافہ ہے مرے دل کے خزانے میں
ضرورت یہ نہیں ہے تم جسے چاہو تمہیں چاہے
کوئی تم شرط مت رکھنا محبت آزمانے میں
کوئی شدت سے چاہے تو کبھی مغرور مت ہونا
دکھاوے کی محبت کا چلن ہے اس زمانے میں
ضرورت کی محبت میں کوئی شدت نہیں ہوتی
چھلاوا ہی چھلاوا ہے اسے اپنا بنانے میں
محبت گر نہیں مجھ سے تو خوابوں میں بھی مت آؤ
مزا آتا ہے کیا تم کو مرا دل یوں جلانے میں
کبھی مجنوں سے پوچھو تم کبھی ارشادؔ سے پوچھو
بڑا ہی لطف آتا ہے جگر پر تیر کھانے میں
- کتاب : آہٹ دیوان عزیز (Pg. 190)
- Author : ارشاد عزیز
- مطبع : مرکزی پبلیکیشنز،نئی دہلی (2022)
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.