بدنام کا جہاں میں سہارا نہیں کوئی
بدنام کا جہاں میں سہارا نہیں کوئی
پتھر ہر ایک ہاتھ میں عیسیٰ نہیں کوئی
کچھ دیر میری کھاٹ پہ بیٹھو مرے عزیز
اس کھاٹ میں چھپا ہوا کانٹا نہیں کوئی
کمزوریوں کا میری جہاں بھر میں شور ہے
میری خصوصیات کا چرچا نہیں کوئی
خیرات چار ٹکڑوں کی نکلے تھے بانٹنے
ایسا لگا زمین پہ بھوکا نہیں کوئی
ہم بھی معاشرے کو چلے تھے سنوارنے
دشمن ہزار ہو گئے سدھرا نہیں کوئی
گملوں میں قید ہو گیا جاویدؔ پھول کیوں
گھر کی حدوں کے پار تو مہکا نہیں کوئی
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.