بہہ گئی یاد اس کی پانی میں
اب بچا کیا ہے زندگانی میں
آپ نے غور سے پڑھا ہی نہیں
ہم بھی موجود تھے کہانی میں
حال ماضی بنائے بیٹھے ہیں
ہم روایت کی پاسبانی میں
مملکت میں رہیں تمہاری ہم
تم رہو دل کی راجدھانی میں
کاش تم سے ملیں کسی دن یوں
جیسے ملتا ہے پانی پانی میں
آپ آئیں غریب خانے پر
جان حاضر ہے میزبانی میں
سیکڑوں شعر بھی ہیں نا کافی
زندگی تیری ترجمانی میں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.