Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

بہا کے خون جگر لالہ زار دیکھیں گے

ناطق اعظمی

بہا کے خون جگر لالہ زار دیکھیں گے

ناطق اعظمی

MORE BYناطق اعظمی

    بہا کے خون جگر لالہ زار دیکھیں گے

    خزاں میں شوخیٔ رنگ بہار دیکھیں گے

    غم فراق میں کاٹی ہے زندگی ہم نے

    کٹھن ہے کتنی شب انتظار دیکھیں گے

    بکھر گئی ہیں جو زلفیں انہیں سنوارو تو

    ذرا تماشۂ لیل و نہار دیکھیں گے

    نقاب اٹھنے پہ انجام دیکھیے کیا ہو

    ابھی تو ہے یہ ہوس بار بار دیکھیں گے

    نظارا دیکھنے آئے ہیں خود وہ ساحل پر

    سفینے ہوتے ہیں کس طرح پار دیکھیں گے

    بنے گی اپنی خموشی ہی مدعا دل کا

    کسی کو بزم میں کیوں شرم سار دیکھیں گے

    ہمارے بعد بصد یاس کارواں والے

    کبھی غبار کبھی رہ گزار دیکھیں گے

    غم فراق کے شعلوں کو اور تیز کرو

    ہم انقلاب غم روزگار دیکھیں گے

    جلا کے بزم میں ناطقؔ چراغ دل رکھ دو

    جو اہل درد ہیں پروانہ وار دیکھیں گے

    مأخذ :

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

    Get Tickets
    بولیے