بہانے ڈھونڈ کے لاتے تھے یار ایک سے ایک
بہانے ڈھونڈ کے لاتے تھے یار ایک سے ایک
ہمارے ساتھ رہے غم گسار ایک سے ایک
کہاں کہاں پہ عقیدوں سے سر جھکائے کوئی
قدم قدم پہ ہیں پروردگار ایک سے ایک
فلک پہ ہو کہ نہ ہو خاک رو کوئی موجود
زمین پر ہیں ستارا شعار ایک سے ایک
تمہیں نہیں ہو نماز شب وفا کے امین
پڑے ہوئے ہیں تہجد گزار ایک سے ایک
ابھی تو صرف تعاقب مری زمین کا ہے
ابھی تو ہوں گے ہوا میں شکار ایک سے ایک
کسے کسے میں بناؤں نگاہ کا مرکز
کہ جان ایک ہے اور جاں نثار ایک سے ایک
کوئی نہ کوئی بنائے گا عشق کے کوزے
وفا کا چاک سلامت کمہار ایک سے ایک
اک آئنے نے مرے کان میں کہا ہرشتؔ
تمہی نہیں ہیں یہاں داغ دار ایک سے ایک
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.