بہار آئے عنادل نے مل خروش کیا
بہار آئے عنادل نے مل خروش کیا
بدن میں خوں نے صراحی میں مے نے جوش کیا
زہے زہے میرے ایمان و دیں کہ میں نے انہیں
فدائے فرق خم و پائے مے فروش کیا
نقاب منہ سے اٹھا کر یہ کس نے دی آواز
کہ دفعتاً ہمہ تن مجھ کو چشم و گوش کیا
نکل گیا تھا لہو میرے تن کا رونے میں
رہا تھا جو کوئی قطرہ سو غم نے نوش کیا
کلام کیوں نہ ہو بیصبرؔ میرا مستانہ
کہ جام ہے خم حافظ سے میں نے نوش کیا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.