بہار آنے پہ گلشن میں عجب یہ ماجرا ہوگا
بہار آنے پہ گلشن میں عجب یہ ماجرا ہوگا
کوئی دامن گلوں سے کوئی کانٹوں سے بھرا ہوگا
بروز حشر جب اس سے ہمارا سامنا ہوگا
ہم اس کو دیکھتے ہوں گے وہ ہم کو دیکھتا ہوگا
انہیں کو حق ہے جینے کا جو مرنے سے نہ گھبرائیں
جو جینے سے بھی گھبرائیں وہ مر جائیں تو کیا ہوگا
تجھے اپنا کہوں غیروں کی محفل میں یہ نا ممکن
کبھی ہاں بے خودی میں میں نے ایسا کہہ دیا ہوگا
ترا ہی نام ہے لب پر ترا ہی دھیان ہے دل میں
خدا کہہ دوں تجھے ہمدم تو کیا یہ ناروا ہوگا
نہ آنا ہو تو خوابوں میں بھی آپ آئیں نہ اب ہرگز
کسی فرقت کے مارے پر کرم یہ آپ کا ہوگا
مرا ہونا نہ ہونا ہے تمہاری بزم میں یکساں
نہ تھا تو تم کو کیا غم تھا نہ ہوں گا میں تو کیا ہوگا
مقدر تو مقدر ہے سر تسلیم خم کر دے
برا ہوگا بھلا ہوگا تری کوشش سے کیا ہوگا
ہمیں بھی دیکھ لیں اک دن کبھی وہ مہرباں ہو کر
ہماری زندگی میں سحرؔ کیا یہ معجزہ ہوگا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.