بہار کا ہے یہ موسم مگر بہار نہیں
بہار کا ہے یہ موسم مگر بہار نہیں
دل حزیں کو کہیں ایک پل قرار نہیں
میں منتظر ہوں سحر تو ضرور آئے گی
ہواؤ میرا چراغوں پہ انحصار نہیں
ہر ایک موڑ پہ تنہائیوں نے ساتھ دیا
مجھے کسی کا بھی اے دوست انتظار نہیں
بتا رہے ہو کہ صحرا سے لوٹ آیا ہوں
تمہارے دامن دل پہ کہیں غبار نہیں
محبتوں کے فسانے میں رہ گیا تنہا
ترے صحیفۂ دل میں مرا شمار نہیں
محبتوں کے قرینے بدل گئے ہیں بہت
یہاں کسی کے لئے کوئی سوگوار نہیں
نظر ملاؤ حقائق سے تم یہاں اجملؔ
خیال و خواب کی دنیا کا اعتبار نہیں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.