بہار میں بھی چمن اجنبی لگے ہے مجھے
بہار میں بھی چمن اجنبی لگے ہے مجھے
ہر ایک پھول میں مردہ دلی لگے ہے مجھے
ہر ایک بات کا ان کی یقین کرتا ہوں
ہر ایک بات میں سنجیدگی لگے ہے مجھے
بجھا بجھا سا یہ سبزہ بجھا بجھا سا چاند
بڑی عجیب سی یہ زندگی لگے ہے مجھے
ترے خیال کی جنت میں ہنس رہا ہوں میں
ترے بغیر بری زندگی لگے ہے مجھے
قدم قدم پہ یہ مڑ مڑ کے دیکھنا ماہرؔ
کسی نے جیسے کہ آواز دی لگے ہے مجھے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.