Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

بہار تو ہے مگر حاصل بہار نہیں

ناوک لکھنوی

بہار تو ہے مگر حاصل بہار نہیں

ناوک لکھنوی

MORE BYناوک لکھنوی

    بہار تو ہے مگر حاصل بہار نہیں

    یہ ہی مثل ہے کہ ڈولی تو ہے کہار نہیں

    میاں پولس میں ملازم تو بیوی کالج میں

    اٹھاتا کوئی بھی اک دوسرے کا بار نہیں

    لدا ہوا ہے گرانی کا بوجھ کاندھے پر

    ہے کون شخص جو اس دور میں کہار نہیں

    اب اس سے بڑھ کے بھی ہوگا جنون آزادی

    کہ گھومتے ہیں برہنہ بدن پہ تار نہیں

    وہ مولوی ہو کہ پنڈت ہو صنف نازک کا

    وہ خود شکار ہے اس کا کوئی شکار نہیں

    ہو جس حسیں سے محبت پھرے وہ غیر کے ساتھ

    بشر تو کیا ہمیں حیواں پہ اعتبار نہیں

    بہت دنوں میں مدرس جو آئے ہیں ناوکؔ

    تو لوگ شرم سے کرتے نگاہ چار نہیں

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

    Get Tickets
    بولیے